21 جنوری 2015 - 07:47
صہیونی ریاست اپنی جارحیت کے بعد اب تباہ کن آندھی کے انتظار میں رہے

پاسداران انقلاب اسلامی ایران کے کمانڈر ان چیف جنرل محمد علی جعفری نے کہا ہے کہ جب تک مشرق وسطی کو صہیونی ریاست سے پاک صاف نہیں کر دیا جاتا ایلیٹ فورسز اسرائیل مخالف مزاحمتی تحریکوں کی حمایت جاری رکھے گی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق پاسداران انقلاب اسلامی ایران کے کمانڈر ان چیف جنرل محمد علی جعفری نے کہا ہے کہ جب تک مشرق وسطی کو صہیونی ریاست سے پاک صاف نہیں کر دیا جاتا ایلیٹ فورسز اسرائیل مخالف مزاحمتی تحریکوں کی حمایت جاری رکھے گی۔

انہوں نے کہا کہ پاسداران انقلاب علاقے سے اس برائی کے جرثومے کے مکمل خاتمے تک مسلم تنظیموں اور جنگجوؤں کی حمایت جاری رکھیں گے۔

انہوں نے شام میں صیہونی حکومت کی حالیہ جارحیت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ صہیونی ریاست اپنی جارحیت کے بعد اب تباہ کن آندھی کے انتظار میں رہے۔

جنرل جعفری نے کہا کہ علاقے میں فتنہ اور فساد کی جڑ اور شر کے جرثومے کو انجام سے دوچار کرنے اور مظلوم مسلمانوں کی حمایت ہمارا اولین مقصد ہے۔

اسرائیل کے حملے سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ شام میں جاری جنگ اسرائیل اور اس کے حامیوں کی ہے، ہمیں اس جنگ میں صہیونیوں کے حامیوں کو شکست دینا ہو گی۔

خیال رہے کہ منگل کو پاسداران انقلاب کی جانب سے یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے کہ جب دو روز قبل شام کی وادی گولان میں صیہونی ہوائی حملے میں حزب اللہ کے چھ مجاہد اور پاسداران انقلاب کے ایک بریگیڈیئر جنرل شہید ہو گئے تھے۔

.......

/169